نیتاجی سبھاش چندر بوس کو قوم کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ کے بشمول قوم نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں نصب ان کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن ملک ارجن کھرگے ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور سابق ایم پیز نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نوجوان شرکاء نے پارلیمنٹری ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائڈ) کے زیر اہتمام اپنے لیڈروں کو جانیںپروگرام کے تحت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔بہت سے نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے اہم رول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی زندگی کے متاثر کن نظریات کو یاد کیا۔