نیتن یاہو کی وزیراعظم مودی سے فون پر بات چیت

   

نئی دہلی، 6اگست (یو این آئی) مغربی ایشیا کے بحران کے طول پکڑنے کے درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو وزیراعظم مودی سے فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو آج فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہند۔اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔