اگرتلہ: دفاعی تحقیق کے نامور ہندوستانی سائنسدان ڈاکٹر وی کے سرسوت کی قیادت میں نیتی آیوگ کے سات رکنی وفد نے منگل کو یہاں دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کے سلسلے میں الگ الگ میٹنگہں کیں۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل میں سپر اسپیشلٹی ہسپتالوں اور عالمی معیار کی طبی سہولیات کے ساتھ صحت کے شعبے کی ترقی اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ برآمدی رکاوٹوں کو آسان کرنے کی درخواست کی۔ وہیں وفد نے مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سرسوت نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ پائیدار ترقیاتی منصوبے شروع کریں اور ممکنہ شعبوں (جہاں نجی اداروں کو سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے ) پر توجہ مرکوز کریں۔نیتی آیوگ کے وفد نے چہارشنبہ کے روز سرکاری گیسٹ ہاؤس میں صنعتی انجمنوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ماہرین تعلیم سے بھی بات چیت کی اور ریاست کی ترقی کے بارے میں ان کے خیالات حاصل کئے ۔
کنگا ساگر میلہ کی تیاریاں
کولکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گنگا ساگر میلے کی تیاریاوں کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ہفتے 27دسمبر کو میٹنگ بلائی ہے ۔تمام محکموں کے سیکرٹریز کو میٹنگ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گنگا ساگر میلہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوتا ہے ۔ اسی بنیاد پر 27 تاریخ کو دوپہر 12 بجے سے جائزہ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔