سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی منظوری کے بعد این سی نے صوبہ کشمیر میں اہم عہدوں پر تبدیلیاں اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔پارٹی کے صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر کی طرف سے جاری کئے گئے حکمناکے مطابق جنوبی زون صدر سید توقیر احمد کو صوبہ کشمیر کیلئے صوبائی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر کو جنوبی زون کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔پارٹی کے سینئر لیڈر محمد خلیل بند کو ضلع پلوامہ کیلئے ضلع صدر مقرر کیا گیا ہے ۔حکم نامے کی رو سے انجینئر ہلال احمد صوفی کو وسطی زون کا نائب صدر جبکہ محمد اشرف متو کو وسطی زون کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔