نیشنل کانفرنس ۔پی ڈی پی اختلاف سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں

   

سری نگر : بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان کیا ہوا مجھے اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ میرا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب بی جے پی میں شامل ہوجائیں بلکہ جن کی آپس میں تکرار ہوئی ہے وہ بھی ہماری پارٹی میں آجائیں۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کے بارے میں جو کچھ بولا اور محبوبہ جی نے جو اس کا جوابی حملہ کیا یہ ان دونوں پارٹیوں کا آپسی معاملہ ہے میں اس پر کوئی بیان نہیں دوں گا۔