نیو یارک میں انڈین کامیڈین ذاکر خاں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ

   

نیویارک ۔20؍اپریل ( ایجنسیز ) کہتے ہیں فن اور صلاحیتوں کی کوئی سحد نہیں ہوتی ۔اس کی تازہ مثال یہ تصویر ہے جہاںپاکستانی موسیقی کے آئیکن فیصل کپاڈیا نے امریکہ کے شہر نیویارک میں ہونے والی ایک محفل کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ہندوستانکے معروف کامیڈین ذاکر خان اور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ نامور پاکستانی سابقہ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے بانی رکن فیصل کپاڈیا نے یہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیں کہ کچھ اچھے دوستوں کے ساتھ سیلفی ٹائم۔ زبردست مہمان نوازی پر نیویارک کے احباب کا شکریہ۔فیصل کی اس تصویر میں نیرجا پٹیل اور جمی رضوی بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ یہ ملاقات نیویارک کے کڈیلم ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں پر جنوبی ہندوستان کے کھانے پیش کیے گئے۔ اس ریسٹورنٹ کا بنیادی تعلق کیرالا سے ہے۔ ذاکر خان نے اس پوسٹ پر تبصروں میں دل والے ایموجیز کی ایک لڑی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات ذاکر خان کے مطابق انکی جانب سے طویل بریک سے پہلے نیویارک میں ان کے آخری شو کے موقع پر ہوئی۔ اس شہر نے مجھے بہت محبت، توانائی اور ناقابل فراموش لمحات دیے۔ پھر ملاقات ہوگی، شاید 2029 یا 2030 میں۔