کرائسٹ چرچ ۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کوقرنطینہ ختم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم میں شامل 52 ارکان منگل کو کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ سے باہر آجائیں گے ۔چھٹے اور نویں روزکورونا سے متاثر ہونے والے دو میں سے ایک رکن کو بھی نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قرنطینہ سے باہر آنے کی اجازت دی ہے جبکہ اب تمام کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے ۔پی سی بی کے مطابق ٹیم قرنطینہ چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گی جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد ٹیم کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گی۔اتوار کے دن سکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ منگل کو ہوگا۔کرائسٹ چرچ میں موجود43 ارکان کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی۔