نیوزی لینڈ ٹسٹ، انگلینڈ کے کئی کھلاڑی شرکت سے محروم

   

لندن ۔ انگلینڈ میں قرنطینہ کے نئے قوانین کے بعد انگلینڈ کے کچھ کرکٹرز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق قرنطینہ کے نئے قوانین کے بعد انگلینڈ کے کچھ کرکٹرز کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ گنوانے کا امکان ہے۔قرنطینہ کے نئے قوانین ہندوستان سے لوٹنے والے برطانوی پاسپورٹ والوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ہندوستان سے واپس آنے والوں کو انگلینڈ میں 10 روزکا قرنطینہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ 2 جون کو شروع ہونا ہے۔ہندوستان میں آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز پہلے ٹسٹ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ فائنل کھیلنے والے برطانوی کرکٹرز دوسرا ٹسٹ سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو فرنچائزز کی خواہش تک لیگ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی بئیرسٹو، جوز بٹلر، کرس ووکس ، سیم کیرن اور معین علی کے ٹسٹ میں شرکت کرنے کا امکان نہیں ہے۔