نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع جوڈتھ کولنز نیٹواجلاس میں شرکت کریں گی

   

آکلینڈ ( سید مجیب کی رپورٹ ) سائبر سیکورٹی کی ذمہ دار اور وزیر دفاع جوڈتھ کولنز سنگاپور انٹرنیشنل سائبر ویک اور نیٹو کے دفاعی اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور اور برسلز جائیں گی ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو یورپی یونین اور انڈو پسیفیک4 (IP4) کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے علاوہ آسٹریلیا ، جاپان اور جمہوریہ کوریا بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر محترمہ کولنز نے کہا کہ میں اس اہم اجلاس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بیحد خوش ہوں اور سائبر سیکورٹی کے عالمی مسائل پرمتعدد مباحثوں میں شرکت کی منظر ہو ں ۔