نیوی میں نوکری دلانے کا جھانسہ ملزم راجستھان سے گرفتار

   

نینی تال: مرچنٹ نیوی میں نوکری دلانے کے نام پر 1.35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے ملزم کو پتھورا گڑھ پولیس نے الور راجستھان سے گرفتار کیا ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق بھڑکٹیا پتھورا گڑھ کے رہنے والے کشن سنگھ نے 15 اکتوبر کو جاجردیول پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مرچنٹ نیوی میں نوکری دلانے کے نام پر ایک نامعلوم شخص نے ان سے 1.35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے ۔ ملزم نے اسے مرچنٹ نیوی میں نوکری دلانے اور دستاویزات بنانے کے نام پر 1.35 لاکھ روپے ٹھگے ہیں۔