نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں پر کانگریس کا پردھان کو مکتوب

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اندور میں اتوار کو ہوئے این ای ای ٹی امتحان کے دوران بجلی گل ہونے اور امیدواروں کو مبینہ طور پر افراتفری کے درمیان امتحان میں شرکت کرنے کے معاملے میں، ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو خط لکھ کر ان امتحانی مراکز پر دوبارہ امتحان کرانے کی اپیل کی ہے جہاں پر خلل پڑا ہے ۔آج لکھے گئے اس خط میں مسٹر پٹواری نے مسٹر پردھان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندور میں 4 مئی کو منعقدہ نیٹ امتحان کے دوران بھاری بارش اور بجلی کی فراہمی میں خلل کی وجہ سے امیدواروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہاں ایک سنٹر پر 600 طلبہ کو موم بتی کی مدد سے امتحان دینا پڑا جو ہزاروں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ امتحان دوبارہ ان مراکز پر منعقد کیا جائے جہاں امتحان میں خلل پڑا تھا۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ مستقبل میں اس طرح کے مسائل سے بچنے کے لیے ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم تیار کیا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اندور کے کئی امتحانی مراکز میں امتحان کے دوران بجلی گل ہونے کی وجہ سے طلبہ کو اندھیرے میں امتحان دینا پڑا۔