نیپال میں 6.6 شدت کا زلزلہ 6 افراد کی موت

   

کھٹمنڈو : چہارشنبہ کی صبح مغربی نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے میں کم از کم چھ افراد کی موت اور پانچ زخمی ہو گئے ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق نصف شب کے بعد 2 بج کر 12 منٹ پر 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز کھاپتاد نیشنل پارک تھا۔کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق چیف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھولا بھٹہ نے بتایا کہ پوری چوکی دیہی میونسپلٹی کے گائرا گاؤں کے رہائشی چھ افراد ہلاک ہوئے ، جن میں ایک 8 لڑکا، ایک لڑکی، دو لڑکیاں، 40 ایک خاتون اور ایک 50 سالہ مرد شامل ہیں۔