وائرل ویڈیومیں عورت کو تمانچہ رسید کرتے ہوئے دیکھائی دینے کے بعد کرناٹک کے وزیرنے مانگی معافی

,

   

چامراج نگر۔اپنی شکایت کو دور کرنے کی درخوات کے ساتھ پیش ہونے والی ایک خاتون کو مبینہ تمانچہ رسید کرنے کے بعد اتوارکے روز کرناٹک کے وزیروی سومنا نے معافی مانگ لی ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے والا مذکورہ واقعہ اسوقت پیش آیاتھا جب ہاوزنگ او رانفرسٹچکر کے وزیر اسی ضلع کے ہنگالا گاؤں میں جائیداد کے دستاویزات کی تقسیم تقریب میں شرکت کررہے تھے۔

جائیداد کے مالکان حق پر مشتمل دستاویزات ان کے بے گھر افراد میں تقسیم کئے جارہے تھے جورہائش کے مقصد سے سرکاری اراضیات پر قابض ہیں۔ ہفتہ کے روز اس تقریب کے دوران ایک عورت جس کی شناخت بعد میں کیمپا ماں کے طور پرہوئی ہے‘ اپنے لئے ایک پلاٹ کی گوہار لے کر بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ چامراج نگر ضلع انچارج وزیر سے رجوع ہوئی تھیں۔

بے قابو ہجوم کی وجہہ سے انہیں دھکا دئے جانے کے بعد وہ ناراض ہوگئے او رمبینہ طور سے عورت کو تمانچہ رسید کردیاتھا۔چامراج نگر میں رپورٹرس کو انہوں نے بتایاکہ یہ واقعہ ایک مجموعی طور پر واقعہ نہیں ہے۔ میں سیاست میں 40سالوں سے ہوں۔

سماج کے معاشی کمزور او رپسماندہ لوگوں کے لئے یہ پروگرام منعقد کیاگیاتھا۔ حالانکہ میں نے کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں ہے مگر پھر بھی کسی کو لگتا ہے کہ اس کوٹھیس پہنچی ہے پھر میں سے معافی مانگتا ہوں“۔

ان کے مطابق کیمپاماں ایک بیوہ ہے اور اسٹیج پر وہ بار آرہی تھی اور انہیں مجبور کررہی تھی سے انہوں نے ایسا نہ کرنے کو کہاتھا۔ سومنانے کہاکہ حالانکہ میں نے اس سے کہاتھا کہ اسٹیج سے نیچے اترنے کے بعد 10منٹ میں اس کا مسئلہ میں حل کردوں گا۔

مذکورہ منسٹرنے وضاحت کی کہ میں نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اس کو ایک بازوکرنے کی کوشش کی تھی۔

میری منشاء کوئی اور نہیں تھی۔ مجھے اس عورت کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ میں بھی ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتاہوں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے ”مالکان حق کے پیپر“ اتوار کے روز کیمپاماں کے نام جاری کردئے ہیں۔

سابق چیف منسٹر سدارامیہ نے واقعہ پر سومنا پر شدت کے ساتھ برہمی کا اظہار کرے ہوئے کہاکہ ”ان کی تہذیب دیکھائی گئی ہے“۔

ایک عورت حکومت کواپنی مجبوری سنارہی ہے اور اس کا جواب سخت الفاظوں میں مل رہا ہے۔ جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں ان کی صبر وتحمل کے ساتھ رہنا پڑیگا۔ سومنا ایک منسٹر کے طور پر اہل نہیں ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ تمہارے پاس عوام کی پریشانیاں سننے اوران کا حل کرنے کے لئے صبر نہیں ہے تو تمہیں چاہئے کہ استعفیٰ دیدیں اور حکومت سے باہر ہوجائیں

کانگریس قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج رندیپ سرجیوالا نے الزام لگایا کہ بی جے پی وزرا کا”غرور اور تکبر سرچڑھ کر بول رہا ہے“۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش نے کہاکہ ”کرناٹک میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی شروعات سے کتنا فرق آیاہے جس کی شروعات30ستمبر کو ہوئی تھی۔ اس بے شرم شخص کو فوری برطرف کردینا چاہئے“۔

مذکورہ کانگریس ایم پی راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کا حوالہ دے رہے تھے جوگنڈل پیٹ سے کرناٹک میں پچھلے ماہ داخل ہوئی تھی‘ جہاں پر ہفتہ کے روز یہ واقعہ پیش آیاہے۔

سومنا کے دفتر نے بعد میں ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ عورت کہہ رہی ہے کہ اس کوتمانچہ نہیں مارا گیابلکہ اسکو سمجھا یاجارہاتھا۔

ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ دیکھائی دینے والی عورت کہہ رہی ہے کہ ”میں منسٹر کے پیروں پر گری اور گوہار لگائی کہ مجھے اراضی فراہم کریں منسٹر نے مجھے اٹھایا اور جیسا وہ میری مدد کررہے ہیں مگر اسکو تمانچہ کے طور پر پیش کیاجارہا ہے“