حیدرآباد 19مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگری کے رکن اسمبلی آرتھر نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے انہیں پارٹی کا کھنڈواپہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔حال ہی میں برسراقتدارجماعت کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا جس پر انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔
ان کو کانگریس کاٹکٹ ملنے کاامکان ہے ۔آرتھر، اسمبلی میں نندی کوٹ کور حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے ۔