وائی ایس شرمیلا سے سابق رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا سے کھمم کے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی کی ملاقات نے تلنگانہ کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ سرینواس ریڈی گذشتہ چند ماہ سے بی آر ایس قیادت سے ناراض ہیں اور ان کی شرمیلا سے ملاقات پر سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ دونوں قائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم سرینواس ریڈی کے حامیوں کا ماننا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی میں شمولیت کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ بی آر ایس سے دوری کے بعد سے سابق رکن پارلیمنٹ اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ سرینواس ریڈی کے بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں تاہم سرینواس ریڈی نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ تلنگانہ کی سیاست میں شرمیلا کی دلچسپی اور پدیاترا کے آغاز کے بعد سے کسی اہم قائد کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ر