وائی ایس شرمیلا کی بیٹی کی شادی، دلہا کرنولی، ارکان خاندان امریکی شہری

   

حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) وائی ایس شرمیلا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیاکہ ان کی بیٹی وائی ایس انجلی ریڈی شادی کے لئے تیار ہے اور ان کی شادی سوملا سبا ریڈی کے بیٹے ڈاکٹر سوملا رگھورام ریڈی سے شادی کرنے والی ہے۔ شرمیلا نے پوسٹ میں کہاکہ خاندانوں کا تعلق اصل میں ضلع کرنول سے ہے حالانکہ تمام ارکان امریکی شہری ہیں۔ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے شرمیلا نے کہاکہ میرے شوہر انیل کمار اور خدا کا بے حد شکر گزار ہوں اور اپنی بیٹی کے بارے میں حیرت انگیز خبریں بتاکر بہت خوش ہوں۔ ہم نے اپنے تمام دوستوں اور خیر خواہوں کی دُعاؤں کے خواہاں ہیں۔(ش؍V)