وارانسی کے کالج میں مسجد پر وقف بورڈ کے دعوے پر تنازعہ

   

وارانسی :وارانسی میں ادے پرتاپ کالج کیمپس کے اندر ایک مسجد اور اس کے سامنے زمین پر وقف بورڈ کے دعوے پر تنازعہ پیدا ہو گیا ۔. تاہم کالج انتظامیہ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ادے پرتاپ کالج کو 2018 میں ایک نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیمپس میں واقع مسجد اور کالج کی زمین نواب آف ٹونک نے وقف بورڈ کو عطیہ کی تھی۔. پرنسپل ڈی کے سنگھ نے کہا کہ اس دعوے سے کالج کیمپس کو وقف کی ملکیت قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس وارانسی کے ساکن وسیم احمد خان کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔. کالج کے اس وقت کے سکریٹری نے اسی وقت نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی، کہ کالج کی جائیداد ٹرسٹ کی تھی، لیکن اسے نہ تو خریدا جا سکتا ہے اور نہ بیچا جا سکتا ہے۔سنگھ نے کہا کہ بعد میں 2022 میں وقف بورڈ کی جانب سے مسجد کی تعمیر کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے کالج انتظامیہ کی شکایت پر روک دیا۔پرنسپل نے الزام لگایا کہ مسجد میں کالج کے کنکشن سے بجلی کا استعمال کیا جا رہا ہے جسے منقطع کر دیا گیا ۔ دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر پولیس چندرکانت مینا نے کہا کہ یہ کیس 2022 کا ہے اور اس وقت کالج انتظامیہ کی شکایت پر مسجد میں تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا۔مسجد کے مصلی منور رحمان نے کہا کہ وقف بورڈ نے مسجد اور چند ایکڑ اراضی پر دعویٰ کیا تھا جس میں کہا گیا کہ یہ مسجد نواب ٹونک کی ملکیت ہے اور ان کے زمانے سے ہے۔. رحمان نے کہا کہ بجلی کنکشن کالج اور مسجد انتظامیہ کے معاہدے سے تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے چند روز قبل بجلی منقطع کر دی تھی۔انہوں نے کہا، ہمارے پاس بجلی کے کاغذات ہیں۔. یہاں کوئی تنازعہ نہیں ہے لیکن غیر ضروری تنازعہ پیدا ہو رہا ہے۔. ہم نواب ٹونک کے زمانے سے یہاں نماز ادا کر رہے ہیں ۔