وارانسی:نقلی کوویڈ ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 5افرادگرفتار

   

وارانسی: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے چہارشنبہ کو وارانسی کے لنکا علاقے سے پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار کروڑ روپئے قیمت کی نقلی کووڈ ویکسین برآمد کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے لنکا تھانہ علاقے کے روہت نگر میں چھاپہ مار کر فرضی کووڈ شیلڈ اور جائیکو ڈی ویکسین کے علاوہ کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے ۔