نر سنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے گوٹے گاؤں تھانہ علاقہ میں آج صبح باپ کے ہاتھوں غلطی سے اکلوتے بیٹے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق موئی گاؤں میں کیدار پٹیل کے گھرمیں بلی شور مچا رہی تھی۔ تبھی اس بلی سے پریشان ہوکر باپ نے اپنے ہاتھوں میں ہنسیا اٹھایااور بلی کو مارنے کی کوشش کی۔ تبھی ہنسیا اکلوتے بیٹے ابھیشیک پٹیل (18)کے سر پر لگ گئی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے پنچ نامہ کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کرانے کی کاروائی انجام دی ۔
میونسپل کونسلر سندر لال وشوکرما گرفتار
دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی میونسپل کونسل پتھریا کے صدر سندر لال وشوکرما کو دس ماہ پرانے فوجداری معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کی پتھریامیونسپل کونسل کے صدر سندر لال وشوکرما پر 10 ماہ پرانے دفعہ 326 کیس میں چھ ملزمان کے ساتھ ان کا نام بھی شامل تھا، جس میں سے اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ لیکن سندر لال وشوکرما مسلسل مفرور تھے ۔ انہیں گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔