وجئے شانتی بی جے پی میں شامل ہوگئیں

   

تلنگانہ میں کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا عزم
حیدرآباد۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے دہلی میں ملاقات کے ایک دن بعد اداکارہ سے سیاستدان بننے والی وجئے شانتی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے نئی دہلی میں بی جے پی کے سکریٹری ارون سنگھ ‘ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے اور دوسروں کی موجودگی میں بی جے پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ۔ وجئے شانتی گذشتہ دو سال سے بی جے پی کو مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بھی انہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی پر سخت تنقید کی تھی ۔ وجئے شانتی نے کہا کہ ان کا مقصد تلنگانہ میں چندر شیکھر راو کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہے ۔ چونکہ کانگریس ‘ کے سی آر سے مقابلہ میں ناکام ہوگئی ہے اس لئے وہ بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔