مسلم مذہبی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات، وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں
حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ میں حج ہاوز کیلئے اراضی مختص کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ کی قیادت میں مسلم مذہبی رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے وجئے واڑہ میں چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی درخواست کی۔ چیف منسٹر کے تاڑے پلی کیمپ آفس میں تقریباً دو گھنٹے تک مسلم مذہبی رہنماؤں سے جگن نے بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے تمام مذاہب کی اراضیات کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے قاضیوں کی مدت ملازمت کو تین سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سید کارپوریشن کے قیام کا تیقن دیا اور کہا کہ کرنول میں اردو یونیورسٹی کی عمارت کا کام بھی تیزی سے مکمل کرلیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے دفتر نے ٹوئٹر پر علماء و مشائخین کی ملاقات کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے کہا کہ مسلم نمائندوں نے چیف منسٹر کو اپنے مسائل سے واقف کرایا ۔ ر
اور چیف منسٹر سے خواہش کی گئی کہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ر