ودوڈرا ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے علاقہ ودوڈرا میں ایک میڈیکل گیاس فیکٹری میں دھماکہ کے بعد 5 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ دھماکہ ایمس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے احاطہ میں تقریباً 11 بجے صبح ہوا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کروایا ہے اور مقام پر فوری پہونچتے ہوئے بچاؤ کاری انجام دیئے ۔