ورنگل میں سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 1100 کروڑ روپئے

   

کی منظوری

پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت رضوی کے احکامات
ہاسپٹل کے احاطہ میں ہیلی پیاڈ بھی تعمیر کرنے کی تجویز
حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ورنگل میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 1100 کروڑ روپئے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری رضوی نے احکامات جاری کردیئے۔ واضح رہیکہ ورنگل میں 2 ہزار بیڈس پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے جس میں سیول ورکس کیلئے 509 کروڑ، پینے کے پانی صاف صفائی کیلئے 20.36 کروڑ، میکانیکل الیکٹرسٹی اور پلمبنگ کے کاموں کیلئے 182.18 کروڑ، طبی آلات کی خریدی کیلئے 105 کروڑ اور اس سے متعلق دیگر کاموں کیلئے 54.28 کروڑ اور دوسرے کاموں کیلئے 229.18 کروڑ کی منظوری دیتے ہوئے ٹی ایس ایم آئی ڈی سی۔ ڈی ایم ای کے ذریعہ ان کاموں کو انجام دینے کی پرنسپل سکریٹری نے ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ورنگل کو ہیلت سٹیل کے طرز پر ترقی دینے کیلئے سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ورنگل جیل کو مضافات میں منتقل کرتے ہوئے جیل کے احاطہ میں ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے 21 جون کو سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 15 ایکر اراضی پر 24 منزلہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے۔ ہاسپٹل کے احاطہ میں ہیلی پیاڈ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ 2 ہزار بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل میں جملہ 36 شعبہ جات ہوں گے۔ 500 ڈاکٹرس 1000 پر مشتمل پیرا میڈیکل اسٹاف ہوگا۔ن