وزیر اعظم مودی نے جارجیا میلونی کو Melody کا تحفہ دیا

   

ہندوستان میں مچ گئی لوٹ ، Blinkit اور Zepto پر چند گھنٹوں میں اسٹاک ختم

نئی دہلی۔20؍مئی ( ایجنسیز) وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے درمیان دوستی اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہے لیکن اس بار اس دوستی کا اثر براہ راست ہندوستانی بازاروں میں محسوس ہورہا ہے۔ اپنے اٹلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پارلے ’’میلوڈی‘‘ (Melody) ٹافی کا ایک پیکٹ تحفہ میں دیا۔ بس پھر کیا تھا ، انٹرنیٹ پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ہندوستان میں ’میلوڈی‘ ٹافی خریدنے کیلئے دھوم مچ گئی۔ ملک میں کئی کوئیک کامرس اسٹورز (Blinkit, Zepto, Instamart) پر چند ہی گھنٹوں کے اندر میلوڈی ٹافی پوری طرح آؤٹ آف اسٹاک ہوگئی۔میڈیا کے مطابق، صورتحال ایسی ہو گئی کہ ملک کے کئی شہروں میں مختلف فوری کامرس آؤٹ لیٹس پر چند گھنٹوں میں ہی میلوڈی ٹافیاں آؤٹ آف اسٹاک ہوگئیں۔چہارشنبہ کو اطالوی وزیر اعظم میلونی نے مودی کو میلوڈی ٹافی دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ تحفے کے لیے آپ کا شکریہ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی لوگوں کو کافی پسند آئی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان۔اٹلی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق کئی مسائل پر بات چیت کی۔جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا، میلوڈی کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر دوبارہ سر اٹھانے لگا۔ لوگوں نے مزہ دار میمز اور پوسٹس کا اشتراک کیا۔ ہزاروں لوگوں نے فوری طور پر ایپ کو کھولا اور میلوڈی آرڈر کرنا شروع کر دیا۔ نتیجے کے طور پر، Blinkit، Zepto، اور Instamart جیسے بہت سے مقامات پر میلوڈی کا اسٹاک ختم ہوگیا۔پی ایم مودی اس وقت اپنے پانچ ممالک کے یورپی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی میں ہیں۔ ہندوستانی اور اٹلی کی میڈیا میں شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں مودی اور میلونی نے کہا کہ دونوں ممالک اب صرف دوست نہیں ہیں بلکہ اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، توانائی اور تزویراتی تعاون مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔اس طرح مودی 5 نے ممالک کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔