اگرتلہ: تریپورہ میں الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کو ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار سبروم کو وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا۔ سی ای او گٹے کرن کمار دنکر راؤ نے آج یہاں کہا کہ تین روز قبل پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں حکمراں بی جے پی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر جنوبی تریپورہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اس الزام کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ملزم کو اسمبلی حلقہ کے سیکٹر آفیسر ماہی پروری کے سپرنٹنڈنٹ کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا۔