وزیر اعظم نے تقریر کے 38 منٹ میں 29 منٹ دہلی کے عوام اور حکومت کو گالیاں دیں: کجریوال

   

نئی دہلی: عام عادمی پارٹی کے کنویز اروند کجریوال نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’پریورتن ریلی‘ میں ان پر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ریالی میں 38 منٹ تقریر کی اس میں سے 29 منٹ تک انہوں نے صرف دہلی والوں اور ان کی حکومت کو گالیاں دینے میں برباد کر دیا۔ امید ہے کہ اگلی بار وہ دہلی کی ریالی میں اصل مسائل پر بات کریں گے۔
ساتھ ہی کجریوال نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے نجی حملوں پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ وہ امید کرتے ہیں وزیر اعظم ملک کو ایک نئی سمت دیں گے۔