حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ میں ہریتا ہرم پروگرام پر کامیابی سے عمل آوری کی صورت میں ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔ اس پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی جس کے نتیجہ میں عوام کو پاک و صاف آکسیجن حاصل ہورہی ہے۔ وزیر داخلہ نے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی سالگرہ کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ میں پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش کمار نے گرین انڈیا چیلنج کے ذریعہ تلنگانہ ہریتا ہرم کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ریاست بھر میں اس پروگرام کی کافی تشہیر ہوئی ہے۔ کئی اہم شخصیتوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت کروڑہا پودے لگائے گئے اور حکومت ان کے تحفظ کے اقدامات کررہی ہے۔ شجرکاری سے ماحولیات کے تحفظ کے علاوہ بہتر بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے سنتوش کمار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے درازی عمر کی دعا کی۔ر
سنگارینی کالریز کو خانگیانے کی کوئی تجویز نہیں،مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی وضاحت
حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی نے واضح کیا کہ سنگارینی کالریز کو خانگیانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز میں تلنگانہ کی حصہ داری 51 فیصد ہے لہذا مرکز کی جانب سے خانگیانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز سے متعلق تلنگانہ قائدین کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ اسکام میں ملوث افراد مائنس کے ہراج کی مخالفت کررہے ہیں۔ ر
ہراج میں جو بھی آمدنی حاصل ہوگی وہ ریاست کے حصہ میں جائے گی۔ر