وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو احمدآباد روانہ

   

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو گجرات میں طیارہ کے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی وجئے واڑہ سے احمدآباد روانہ ہوگئے۔ اُنھوں نے تمام پروگرام منسوخ کرکے وجئے واڑہ سے احمدآباد کیلئے پرواز کی۔ اُنھوں نے ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشن این ڈی آر ایف اور دیگر مرکزی اداروں کے ذمہ داروں سے ربط قائم کرکے حادثہ کے مقام پر بچاؤ ٹیموں کو روانہ کرنے کی ہدایت دی۔1