نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ سے شروع ہو رہے فرانس اور سلوواکیہ کے چھ روزہ دورہ میں دنیا کے بڑے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مغربی ایشیا سمیت عالمی اہمیت کے تمام امور پر گفتگو کریں گے ۔ مودی جی-7 ممالک کے اجلاس میں بھی حصہ لیں گے ۔ وزارتِ خارجہ سکریٹری سبی جارج اور اڈیشنل سکریٹری پیوش شریواستو نے بتایا کہ مودی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ بات چیت میں تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے ۔ مودی فرانس میں تین شہروں نیس، ایوین اور پیرس کا دورہ کریں گے ۔