نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کیلئے ان کی مثالی خدمات کو یاد کیا۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا ‘‘مہاپری نروان دیوس پر، میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ہمارے ملک کیلئے ان کی مثالی خدمات کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو امید دی اور ہندوستان کو ایسا جامع آئین دینے کی ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔