ایودھیا : اترپردیش کے ایودھیا میں آج رام مندر میں رام للا وراجمان ہوچکے ہیں۔ شنکھ ناد اور منتروں کے جاپ کے درمیان رام للا اپنے گربھ گرہ میں وراجمان ہوئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ’شبھ مہورت‘ میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی۔ اس کے بعد ایودھیا جئے شری رام کے نعروں سے گونج اٹھا۔ رام مندر احاطے میں ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی بارش کی گئی۔آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل اس موقع پر موجود تھے۔ پران پرتشٹھا کے ساتھ ہی رام مندر کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا اور اس نئے مندر کو عقیدت مندوں کیلئے کھول دیا گیا۔