وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت رتن بننے والے پرنب مکھرجی کو مبارکباد دی۔

,

   

سابق صدر جمہوریہ ہند کے نام بھارت رتن ایوارڈ کی پیشکش کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے لکھا کہ’’ پرنب دااپنے وقت کی ایک اہم شخصیت ہیں۔ صدیوں تک انہوں نے ملک کی بغیر کسی مفاد اور انتھک خدمت کی ہے‘‘

نئی دہلی۔ سابق صدر جمہوریہ ہند کو بھارت رتن ایوارڈ کی پیشکش کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرنب مکھرجی نے ملک کی ترقی میں انتھک جدوجہد کے ساتھ اپنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

بھارتیہ جن سنگھ کے انجہانی لیڈر نانا جی دیش مکھ‘ گلوکار بھوپن ہزارے اور سابق صدر جمہوریہ ہندو پرنب مکھرجی کو آج ملک سے سب سے اونچا او رباوقار بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔

نانا جی دیشمکھ اور بھوپن ہزاری کو بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیاہے ۔ مکھرجی 2012سے 2017کے درمیان صدر جمہوریہ رہے ہیں

۔سابق صدر جمہوریہ ہند کے نام بھارت رتن ایوارڈ کی پیشکش کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے لکھا کہ’’ پرنب دااپنے وقت کی ایک اہم شخصیت ہیں۔ صدیوں تک انہوں نے ملک کی بغیر کسی مفاد اور انتھک خدمت کی ہے‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھوپن ہزار کے گیت اور سنگیت تمام جنریرشنوں میں مقبول ہیں۔

وزیراعظم نریند رمودی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی تہذیب کو انہوں نے مشہور کیاہے۔ ان کی موسیقی میں انصاف‘ ہارمونی اور بھائی چارہ شامل ہے‘‘

وزیراعظم مودی نے لکھا کہ نانا جی دیشمکھ نے دیہی ترقی کے لئے اہم تعاون کیاہے