پولیس رویہ پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی سربراہ سے ہمدردی کا اظہار کیا، دہلی آنے کی دعوت دی
حیدرآباد 6 ڈسمبر ( سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے پولیس زیادتیوں کا شکار وائی ایس آر تلنگانہ پار ٹی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو فون کرکے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں دہلی پہنچ کر ان (مودی) سے ملاقات کا مشورہ دیا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کل دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی ، تب بھی وزیر اعظم نے جگن موہن ریڈی سے ان کی بہن شرمیلا کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔ آج وزیراعظم مودی نے شرمیلا سے خود ٹیلیفون پر بات چیت کی ان کے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ شہر حیدرآباد میں احتجاج کے دوران گاڑی میں سوار شرمیلا کو کرین سے لفٹ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن روانہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی ساری ہمدردیاں شرمیلا کے ساتھ ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شرمیلا نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کی پد یاترا تلنگانہ میں 3000 کیلو میٹر مکمل کرچکی ہے، عوام سے انہیں زبردست ردعمل کااظہار ہورہا ہے جس سے حکمراں ٹی آر ایس خوفزدہ ہے ۔ پہلے انہیں پدیاترا روکنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا جس کو وہ مسترد کرچکی ہیں جس پر ان کی بس کو نذر آتش کیا گیا ، ان کے پارٹی کارکنوں پر پولیس نے حملہ کیا ۔ انہیں حیدرآباد میں جمہوری انداز میں احتجاج کرنے بھی نہیں دیا گیا۔ وزیراعظم نے شرمیلا کو ان سے ملاقات کرنے دہلی آنے کی دعوت دی۔ ن