٭ دیوالی پر مشکلات سے گھرے علاقوں میں خدمات انجام دینے والے جوانوں سے ملاقات کی اپنی روایت کی مطابقت میں وزیراعظم نریندر مودی عین ممکن ہے اتوار کو کسی سرحدی علاقہ کا دورہ کریں گے، ذرائع نے یہ بات کہی۔ 2018ء میں انھوں نے یہ تہوار آرمی اور آئی ٹی بی پی پرسونل کے ساتھ اترکھنڈ میں ہند۔ چین سرحد کے قریب برفانی خطے میں منایا تھا۔