وزیراعظم کے فون کال کی تصدیق سے شرمیلا کا انکار

   

حیدرآباد ۔15 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فون کئے جانے کے معاملہ پر تبصرہ سے انکار کردیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد وزیراعظم کے ٹیلیفون کال کی وصولی کی تصدیق سے انکار کیا اور کہا کہ وہ پہلے سیاستداں ہیں اور کوئی عوامی املاک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستداں عوام کے خدمات گزارہوتے ہیں ، انہیں پبلک پراپرٹی تصور نہ کیا جائے ۔ وزیراعظم کے فون کال کے بارے میں پوچھے جانے پر شرمیلا نے کہا کہ میں اس طرح کے سوالات کا جواب کیوں دوں۔ سیاستدانوں کے اپنے شخصی اختیارات ہوتے ہیں اور یہ میرا شخصی معاملہ ہے ۔ شرمیلا نے چیف منسٹر کے سی آر پر ان کی پد یاترا روکنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ سے پد یاترا کی اجازت حاصل کرنی پڑی۔ جنوری میں شرمیلا نے پد یاترا کا آغاز کیا تھا ۔واضح رہے کہ میڈیا میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شرمیلا سے وزیر اعظم نے فون پر بات کی ہے اور ان سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے دہلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔