وقف بورڈ کے خلاف احتجاج مگر مساجد کی شہادت کے خلاف احتجاج سے گریز کیوں۔ ویڈیو

,

   

قدیم سکریٹریٹ کی عمارتوں کی انہدامی کاروائی کے دوران احاطہ سکریریٹ میں موجود دو قدیم مساجد کی شہادت نے نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے مسلمانوں میں غم اور غصہ کی لہر پیدا کردی ہے۔

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی نمائندگی کے دعوے کرنے والی جماعت مجلس کی جانب سے نہ تو حکومت کے خلاف کوئی مذمتی بیان جاری کیاگیاہے

اور نہ ہی مساجد کی شہادت کے خلاف کوئی احتجاج کیاگیا بلکہ مساجد کی شہادت کا ذمہ دار کنٹراکٹر کو ٹہراتے ہوئے صدر مجلس اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے حکومت تلنگانہ اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو کلین چٹ دینے کاکام کیاہے۔

مگر اسی دوران مجلسی کارکنان نے وقف بورڈ چیرمن الحاج محمد سلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ جماعت اپنی مرضی کے مطابق احتجاج کرے گی اور مسلمانوں کے مفادات سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

پیش ہے سیاست ڈاٹ کا م یہ خصوصی ویڈیو پیشکش آپ ضرور دیکھیں

YouTube video