وقف قانون کیخلاف احتجاج کو پرامن رکھیں ، جمعیۃ علماء کی اپیل

   

نئی دہلی : جمعیۃ علماء (محمود مدنی) گروپ نے نئے وقف قانون کے خلاف مختلف ریاستوں میں جاری احتجاج کو پرامن رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ بنگال کے مرشد آباد میں پیش آئے تشدد کے تناظر میں مولانا مدنی نے کہا کہ یہ قانون اگرچہ وقف بورڈس کی کارگزاری میں بہتری لانے کیلئے بنایا گیا لیکن اس سے مفادات حاصلہ کی تکمیل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں ۔ ہم جمہور یت پر یقین رکھتے ہیں اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔