وندے بھارت ایکسپریس: بھنیس سے ٹکرانے کے بعد انجن کے اگلے حصہ کے پرخچے اْڑ گئے

   

نئی دہلی: ممبئی سے گاندھی نگر کے درمیان چلنے والی بھارت کی تیز ترین ٹرین وندے بھارت آج حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ صبح 11.15 بجے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین کے آگے بھینسوں کا غول آ گیا تھا۔ واتوا اسٹیشن سے منی نگر جانے والی ٹرین بھینسوں کے جھنڈ کے سامنے آگئی۔ حادثے میں انجن کے اگلے حصے کوشدید نقصان پہنچا ہے ، اس کے پرخچے اڑ گئے ہیں ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین چٹکیاں لے رہے ہیں۔یہ جانکاری ویسٹرن ریلوے کے سینئر پی آر او جے کے جینتی نے دی ہے۔واضح ہو کہ پی ایم مودی نے حال ہی میں اس ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔