ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کے کام کا 6 جنوری سے آغاز

   

اجمیر : راجستھان میں پارلیمانی عام انتخابات – 2024 کے لیے ریاست گیر مہم کے پروگرام کے تحت ضلع اجمیر میں ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کا کام 6 سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔اجمیر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئے سال کے پہلے دن 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوان ووٹر درخواست دے سکتے ہیں اور اپنا نام ووٹر لسٹ میں جوڑ کر ووٹ دینے کی اہلیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹر لسٹ میں شامل ناموں میں ترمیم یا ہٹانے کا کام بھی کیا جائے گا۔