وڈودرا22دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں شہر وڈوڈرا کے باپود علاقے میں کیمیکل کے دو گوداموں میں اتوار کو شدید آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ایک فائر فائٹر اہلکار نے بتایا کہ آجوا روڈ پر مہاویر چار راستہ کے قریب ‘امیا ہارڈ ویئر’ اور ‘پارس انٹرپرائزیز’ نامی دکانوں کے کیمیکل، رنگ اور پلائی ووڈ کے دو گوداموں میں آج علی الصبح اچانک شدید آگ لگ گئی۔ قریب ہی ایک دوسراگودام بھی آگ کی زد میں آ گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیو ں کے ساتھ فائر فائٹر کے عملہ موقع پر پہنچ گئے ۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریبا سات گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر پا یا۔ حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ لیکن گوداموں میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔