وکاس دوبئے کو کار میں لے جانے والے پولیس جوان کو جانچ میں کویڈ19مثبت پایاگیا

,

   

انہوں نے کہاکہ دیگر اور چار پولیس اہلکار جو گاڑی میں تھے انہیں جانچ میں منفی پایاگیاہے

کانپور۔اتوار کے روز ایک سرکاری اہلکار نے کہاکہ ایک اترپردیش کے کانسٹبل جو خطرناک گینگسٹر وکاس دوبئے کو اجین سے منتقل کیاجارہاتھا اس وقت کار میں موجود تھے انہیں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔

گنیش شنکرودیارتھی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر بی کمال نے کہاکہ ”ہفتہ کی رات دیر گئے مذکورہ رپورٹ ائی۔ مذکورہ جوان کو اب الگ تھلگ وارڈ میں داخل کردیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ دیگر اور چار پولیس اہلکار جو گاڑی میں تھے انہیں جانچ میں منفی پایاگیاہے۔کانپور کے قریب جمعہ کی صبح یوپی پولیس نے وکاس دوبئے کو اس وقت ماردیاتھا

جب وہ اجین سے ٹرانسٹ ریمانڈ پر لایاجارہا تھا اور ایک حادثے کی وجہہ سے گاڑی الٹنے کے بعد پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

مذکورہ کویڈمثبت کانسٹبل اس وقت زخمی ہوگیاتھا جب انکاونٹر میں دوبئے کو ڈھیرکر دیاگیاتھا۔کمال نے کہا کہ کانسٹبل کے رابطہ میں آنے کی اب بھی جانچ کی جارہی ہے