ویانادہشت گرد حملے میں 5کی موت7زخمی

,

   

ویانا۔آسڑیائی انتظامیہ نے منگل کے روز کہاکہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی شروعات کے کچھ گھنٹوں بعد ی ویانا کے قلب میں پیش ائے گولی باری کے واقعہ میں پانچ لوگ بشمول ایک حملہ آور کی موت ہوگئی ہے جبکہ 17سے زائد لوگ اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ حملہ آور ایک 20سالہ آسڑیائی‘ نارتھ میسڈونین کی دوہری شہریت کا حامل ہے جس کو دہشت گردی کے الزام میں پہلے بھی سزا سنائی گئی ہے۔

پیرکی رات میں پیش ائے حملہ میں دو مرد اور دوعورتیں زخمو ں سے جانبر نہ ہوسکے ہیں۔مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔

حملے کے بعد سات لوگو ں کی حالت تشویش ناک ہونے کی بات ویانا کے اسپتال خدمات نے کی ہے‘ اس بات کی جانکاری آسڑیائی نیوز ایجنسی اہ پی اے نے دی ہے۔

جملہ 17لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں جوگولیاں لگنے کی وجہہ سے شدید طور پر زخمی ہیں۔کرز نے کہاکہ واضح ہوگیا ہے کہ کل کا حملہ صاف طور پر ایک اسلام دہشت گرد حملہ تھا“۔

مصر کے معروف ادارے جامعہ الازہر نے ویانا حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے اور تشدد اورفساد کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔

ویانا کے اہم مقامات پر آسڑیائی ملٹری کے 75جوانوں کو تعینا ت کردیاگیاہے‘ پولیس کو تحقیقات کرنے کی پوری آزادی فراہم کی گئی ہے۔