ویانند سے راہول گاندھی نے پرچہ نامزدگی کیاداخل۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

بالآخر کانگریس صدر راہول گاندھی نے کیرالا کے ضلع ویانندسے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ویانند کانگریس کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے اور سیاسی جانکاری راہول گاندھی کی ویانند سے امیدواروں کو بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ بتارہے ہیں

۔کیرالا کا ضلع ویانند ‘ کرناٹک اور تاملناڈو کی سرحدوں سے جڑا ہوا ہے جہاں پر کانگریس صدر راہول گاندھی کی انتخابی مہم مذکورہ دونوں ریاستوں میں کانگریس کے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ۔

سال2019کے لوک سبھا الیکشن میں راہول گاندھی اترپردیش کے امیتھی اور کیرالا کے ویانند سے کانگریس کے امیدوار بنے ہیں۔

راہول گاندھی اب ہر دوروزبعد ویانند میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے تاہم ریاست کے کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ ویانند پارٹی کی سب سے محفوظ سیٹ ہے اور یہاں سے راہول گاندھی کی جیت یقینی ہے ۔

اس کے برعکس بی جے پی اس سیٹ پر کانگریس کو شکست دینے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونکنے کی تیاری کررہی ہے۔

YouTube video