ویڈیو۔ آسڑیلیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنا سامان خود اٹھانا پڑا

,

   

پاکستانی سفارت خانہ یا کرکٹ آسڑیلیا کا کوئی بھی نمائندہ ائیر پورٹ پر ٹیم کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا
اسڑیلیا کے خلاف تین ٹسٹ میاچوں کے سیریز کے لئے روانہ ہوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جمعہ کے روزٹریک پر اپنا سامان او ربیگوں کو لوڈ کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ یا کرکٹ آسڑیلیا کا کوئی بھی نمائندہ ائیر پورٹ پر ٹیم کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔ پاکستانی ٹیم کا ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد نٹیزنس نے سوشیل میڈیاپر اپنا ردعمل شرو ع کردیا۔

ایک فرد نے کہاکہ ”بھائی کوئی سرکاری عملہ نہیں ہے جو ٹرک میں سامان لوڈ کرے!! بڑا افسوسناک ہے!! اسڑیلیایا پاکستان بورڈ سے!! یہ استقبال کرنے کا طریقہ ہے؟؟“۔

https://x.com/Arain_417/status/1730427033531113946?s=20

ایک اور فرد نے لکھا کہ ”یہ آسڑیلیاکرکٹ کی تذلیل ہے۔ پی سی بی کی جانب سے آسڑیلیائی ٹیم کو دیاگیا صدراتی پروٹوکال یاد رکھیں“۔

https://x.com/Arain_417/status/1730427033531113946?s=20

کچھ او رردعمل پیش ہیں

https://x.com/ankushg95/status/1730547179398262870?s=20
https://x.com/manisharjun77/status/1730498791164260379?s=20

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا
جب سے پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے مرحلے میں داخل ہونے میں ناکام رہی ہے‘ متعدد تبدیلیاں ملک کے کرکٹ میں پیش ائی ہیں۔ بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے ہیں اور شان مسعود اور شاہین افریدی کا نام سرخ گیند اور ٹی 20ائی ٹیموں کے لئے بطور کپتان بالترتیب پیش کئے گئے ہیں۔

انتظامی محاذ پر بھی تبدیلیاں لائی گئی ہیں‘ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو ڈائرکٹر برائے کرکٹ اور سلیکٹرس چیرمن کی ذمہ داریاں بالترتیب تفویض کی گئی ہیں۔

ان تبدیلیوں کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسڑیلیا میں خود اپنا سامان اٹھانے کے لئے کوئی آپشن نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے قیام کے لئے آسڑیلیا نے کیاانتظامات کئے ہیں۔