اس سے قبل اویسی نے کہاتھا کہ کرناٹک میں ائین کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے
حیدرآباد۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)اور حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی نے پیشین گوئی کی ہے کہ ایک دن ایک حجابی اس ملک کی وزیراعظم بنے گی۔
اترپردیش میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ حجاب پہننے والی لڑکیوں ڈاکٹرس‘ ضلع مجسٹریٹس(ڈی ایم)‘ سب ضلع مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) اور ایک دن ہندوستان کی وزیراعظم بنیں گی
پچھلے ہفتہ اویسی نے کہاتھا کہ کرناٹک میں ائین کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اترپردیش کے سرائی تارین میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ”میں دعا کرتاہوں کہ ہماری بہنیں حجاب پہننے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں انہیں ان کی اس لڑائی میں کامیابی ملے۔
کرناٹک کی بی جے پی حکومت کے فیصلے کی میں مذمت کرتاہوں“۔
کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے ایک پری یونیورسٹی کالج میں مسلم اسٹوڈنٹس کے حجاب پر اعتراض کرتے ہوئے ہندو گروپس کی جانب سے احتجاج کے بعد حجاب پر امتناع عائد کئے جانے کامعاملہ اس قدر طول پکڑا کہ ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں حجابی لڑکیوں کی دفاع میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے بھی حجاب پرحکومت کی جانب سے عائد امتناع پر فوری راحت دینے سے انکار کردیا اورکہاکہ جب تک معاملے کی سنوائی جاری ہے تعلیمی اداروں میں حجاب کے امتناع پر پابندی برقرار رہے گی۔