مشتبہ شخص کے ایک بیگ کے ساتھ گھومتے ہوئے جس میں مبینہ طور پر بم موجو دتھا‘ سوشیل میڈیا پر منظرعام میں آیاہے۔
بنگلورو۔ بنگلورو کے مشہور کیفے رامیش ورم میں یکم مارچ جمعہ کے روز پیش ائے ایک دھماکے میں عملے کسٹمرس سمیت 10لوگ زخمی ہوئے۔
بم دھماکہ 12:50اور 1بجے کے درمیان پیش آیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اہلکاروں کے مطابق زخمی لوگ اب خطرے سے باہر ہیں۔ دھماکے کے بعد ایکس پر واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج رونما ہوا ہے۔مشتبہ شخص کے ایک بیگ کے ساتھ گھومتے ہوئے جس میں مبینہ طور پر بم موجو دتھا‘ سوشیل میڈیا پر منظرعام میں آیاہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بنگلورو میں بروک فیلڈ کیفے اور اس کے قریب کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مشتبہ کے حمل ونقل کی تصویر حاصل کی گئی ہیں۔ اس طرح کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ جمعہ کی رات دیر گئے پوچھ تاچھ کے لئے ایک فرد کوتویل میں لیاگیاہے۔
تاہم اس پر کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایک اہلکار نے کہاکہ ”مجرم کو پکڑنے میں جس سمت ہم کام کررہے ہیں وہ مثبت ہے“۔
ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیمیں منگلورو 2022کوکر بلاسٹ اور جمعہ کو پیش ائے دھمکے میں یکسانیت پر بھی غور کررہی ہیں۔ رامیش ورم کیفے میں پیش ائے دھماکے بعد بنگلورو پولیس نے یو اے پی اے اور ایکسپلوزیو سبسٹینس ایکٹ سے جڑا ایک مقدمہ درج کیاہے۔
مذکورہ سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) نے تحقیقات اپنی ہاتھ میں لے لی ہے اور سات سے اٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘ ذرائع نے بتایاکہ مشتبہ شخص ایک بیاگ لے کر‘ دھماکے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اپنی شناخت چھپانے کے لئے ٹوپی او رماسک پہنے ہوئے تھا۔
بنگلوروپولیس کے بموجب ایک دیسی ساختہ دھماکو خیزڈیوائس (ائی ایم ڈی)کی وجہہ سے دھماکا ہوا جو ایک گاہک کے ذریعہ ہینڈ واش کے علاقے میں رکھے گئے ایک بیاگ میں وقت کے ساتھ نصب کیاگیاتھا۔
فارنسک ماہرین اور بم کو ناکارہ بنانے والا عملہ پولیس کے مطابق جائے واقعہ پر آیاتھااور انہو ں نے مزیدکہاکہ تمام زاویوں سے وہ جانچ کررہے ہیں۔
بنگلورو کے رامیش ورم کیفے میں بم دھماکہ پیش آنے کے بعد درایں اثناء چیف منسٹر سدرامیہ نے محکمہ ہوم کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ کوئی انتہائی ہائی ایکسپلوسیو نہیں بلکہ دیسی ساختہ دھماکہ تھا۔
بی جے پی حکومت کے دور میں منگلورو میں پیش ائے دھماکے کو یاد کرتے ہوئے سدارامیہ نے کہاکہ دھماکے پر ”سیاست“ نہیں ہونی چاہئے۔
بنگلورو کے رامیش ورم کیفے میں گیس کے اخراج کے سبب دھماکے کے ابتدائی شبہات کو جمعہ کے روز بنگلورو کے محکمہ فائر ڈپارٹمنٹ نے خارج کردیااور کہاکہ موقع سے ایک بیاگ ملی ہے۔فارنسک ٹیمیں دھماکے اصل وجوہات کی جانچ کررہی ہیں۔
کیفے رامیش ورم نے کہاکہ وہ اتھارٹیزاو راہلکاروں کا مکمل تعاون کریں گے۔ایک بیان میں اس نے کہاکہ ”ہم اپنے بروک فیلڈ برانچ میں پیش آنے والے واقعہ پر بہت افسردہ ہیں۔
ہم حکام او راہلکاروں کے ساتھ ان کی تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں“۔رامیش ورم کیفے کے شریک بانی اور ایم ڈی دیویاراگھوویندر را ؤ نے کہاکہ ”ہمارے خیالات زخمیو ں او ران کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔
اور ہم انہیں ہر طرح کی مدد او ردیکھ بھال کی پیش کررہے ہیں او ران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں“۔