ویڈیو۔ تیز رفتار ٹرین کے مقابل دوڑ کر بچائی معصوم کی جان

,

   

مذکورہ شخص کو ان کے چوکنا اور بے باک عمل‘ جس میں ریل کی پٹریوں پر ایک معصوم کو موت کے منھ میں جانے سے بچانے کاکام کیاہے‘ پراعزازسے نوازا جارہا ہے


حوصلہ‘ ہمت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹر ریلوے کے ایک ملازم نے مخالف سمت سے تیزی کے ساتھ آنے والی ایکسپریس ٹرین کے مقابل دوڑ کر ریلوے ٹریک پر گرنے والے ایک کم عمر بچے کی جان بچانے کاکارنامہ انجام دیاہے‘ پیر کے روز ریلوے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ہے۔

مذکورہ واقعہ17اپریل کی شام تھانے میں سنٹرل ریلوے کے وانگانی اسٹیشن پر پیش آیا اور پوائنٹس مین مایور شیلکی کے اس اقدام کی ریلوے منسٹر پیو ش گوئیل نے ٹوئٹ کے ذریعہ ستائش کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے بموجب جسمانی طور پر معذور ایک عورت بھاری بھرکم سامان اٹھائے پیٹ فارم سے گذرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک 6سال کا معصوم جو عورت کے ساتھ تھے اچانک ریلوے ٹریک پر گرجاتا ہے

فوٹیج میں صاف طور پر یہ بھی دیکھاجاسکتا ہے کہ مذکورہ بنگلور ممبئی ادیان ایکسپریس اسی پٹری پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جبکہ پوائنٹس مین شیلکی مخالف سمت سے پٹریوں معصوم کی مدد کے لئے دوڑ لگارہے ہیں۔

ایک وقت ایسا بھی دیکھائی دیا جب ٹرین کے قریب آنے کی وجہہ سے دوڑ لگانے والا شخص کچھ ہچکچاہٹ کا بھی شکار ہوا مگر اس نے اپنی مشقت کو جاری رکھا اور اونچے پلیٹ فارم پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے بچے کی مدد کرتے ہوئے اس کو بچانے کاکام کیاہے۔

جیسے ہی شیلکی نے بچے کو پلیٹ فارم پر چڑھایا او رخود کو بچاکر وہ دور آگئے‘ دوسرے ہی سکینڈ میں برق رفتار ٹرین بھی وہیں سے گذر گئے‘ مگر وہ معصوم اور اس کو بچانے والے شیلکی دونوں ہی محفوظ رہے۔

گوئیل نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہمیں میور شیلکی پر فخر ہے ریلوے کا وانگانی ریلوے اسٹیشن کے ریلوے مین جس نے ہمت او رحوصلے کے ساتھ نہ صرف اپنی بلکہ ایک معصوم کی زندگی بھی بچائی ہے“۔

سی آر ترجمان شیواجی سوتا ر نے کہاکہ پٹرویوں پر رونما ہونے والی موت سے ایک بچے کو بچانے والے اسٹاف ممبر کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

نابینا عورت او رمعصوم بچے کے متعلق مزید معلومات‘ کہ کیو ں ولاک ڈاؤن کے قواعد کے دوران پلیٹ فارم پر پہنچے کا انتظار ہے‘ مگر شیلکی کے جرت مندانہ اقدا م کی سوشیل میڈیا پر ستائش کی جارہی ہے