بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا کہ ان کے ملک کو افغان طالبان حکومت کی طرف سے خواتین کے حوالے سے متعارف کرائی گئی حالیہ پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں “تشویش” ہے۔سمرقند، ازبکستان میں ایک علاقائی سربراہی اجلاس میں کن کے تبصرے قدامت پسند طالبان حکام کی جانب سے خواتین کو اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے سے روکنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئے ہیں اس فیصلے نے بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق، کن نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا، “چین اور افغانستان کے دوسرے دوست ہمسایہ ممالک کو افغان فریق کی طرف سے اٹھائی گئی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات اور افغان خواتین کے بنیادی حقوق اور مفادات پر ان کے ممکنہ اثرات پر تشویش ہے۔