ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردیں گے، جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں۔امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین وطن یا وہ غیر ملکی جو تعلیم کی غرض سے امریکہ آتے ہیں اور پھر ان کے بچوں کی پیدائش امریکہ میں ہوتی ہے تو انہیں از خود امریکی شہریت مل جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خیال میں اس قانون کو تبدیل ہونا چاہیے اور امریکہ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک سخت طریقہ کار ہونا چاہیے۔دوسری جانب ٹرمپ مخالف امریکیوں کا خیال ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکہ کے آئین کی 14 ویں ترمیم کا حصہ ہے اور اسے واپس لینا یا بدلنا مشکل ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ کوئی اچھا عمل نہیں ہوگا۔