ٹرمپ کا کملاہیریس کے ساتھ ایک اور مباحثہ سے انکار

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ایک مباحثہ بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا، تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیریس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا.امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کے زیر اہتمام مباحثہ ریاست پنسلوینیا میں ہوا، دونوں امیدواروں کے درمیان یہ مباحثہ 90 منٹ تک جاری رہا۔مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔